اے ایس ایف اہلکار اسلحے کی نمائش نہیں کر سکیں گے، ایوی ایشن ڈویژن

0
35

کراچی :اے ایس ایف اہلکاروں کو مسافروں کی ہرممکن سہولت کاری کی ہدایت کی گئی ہے، اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اے ایس ایف کے چیک پوائنٹس پر کلیئرنس کو تیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے عوامی فلاح کے اقدامات کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کردی گئی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود سے متعلق4نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق موسم کی معلومات کیلئے ویدراسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی ’’میٹ آفس ویدر فور کاسٹ‘‘ایپلی کشن متعارف کرائی گئی ہے، اسمارٹ فونز پر موبائل ایپ سے باآسانی موسم کا حال جان سکیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کی جائے گی۔

Leave a reply