
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن کی خصوصی ہدایت پر ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف نے کی۔وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد افضل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن مبشر ربانی،سماجی کارکن بابرخان،مقامی این جی او نے نمائندے ،سکولوںو کالجوں کے طلبا،معززین شہری و دیگر محکموں کے افسران نے سیمینار میںشرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ محمد حنیف نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور موجودہ بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر اس بات کی اہمیت سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہر فرد کا شہری دفاع اور ابتدائی امداد کی تربیت حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے اصول کی روشنی میں اپنے وطن کی حفاظت اور حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے تربیت یافتہ ہونا ہمارا اخلاقی ،قومی اور مذہبی فریضہ ہے، بچوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے محکمہ سول ڈیفنس ملکی حفاظت کے لیے بنا تھا ۔انہوںنے کہا کہ مجھے اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ اس دن کی مناسبت سے عوامی سطح پر شعور و آگاہی کے لیے سول ڈیفنس آفس کا سٹاف کوشش کررہا ہے ۔سیمینار کے اختتام پرملک کی سلامتی کے لیے سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے کہا کہ میں ننکانہ صاحب کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کا ساتھ دیں اور شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ایک ذمہ دار شہر ی ہونے کا ثبوت دیں