سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر آپے سے باہرہوگئے

0
27

لاہور:سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر آپے سے باہرہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر سراپا احتجاج،انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی نے جینا دوبھرکردیا، حکومت بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کررہی۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ ایمپلائزایشوسی ایشن کے عہدیدار اور دیگرسرکاری ملازمین حالیہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر پریشان ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے۔ آٹا، چینی، سبزیوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہیں بہت کم ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں توقع تھی کہ حکومت تنخواہوں میں اضافہ کر کے ریلیف دے گی مگر تبدیلی سرکار نے ہمیں مایوس کر دیا ہے، ملازمین کہتے ہیں حکومت خود تو ریلیف دے نہیں رہی، اپنے فیصلوں پربھی عملدرآمد کروانے میں نا کام ہے۔

Leave a reply