چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا رواں سال کا پہلا ازخود نوٹس

الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رواں سال کا پہلا سو موٹو لے لیا

ازخود نوٹس لاہور ہائیکورٹ کے انسداد دہشت گردی کے مقدمہ میں فیصلے پر لیاگیا،لاہور ہائیکورٹ نے 2019 کے فیصلے میں فوجداری مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھی،دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے اے ٹی اے قانون کے سیکشن 6 اور 7 کی خلاف ورزی کی گئی،

چیف جسٹس گلزار احمد نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے، سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر لاہور ہائیکورٹ سے وضاحت طلب کی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد اس حوالہ سے جلد کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے نوٹس جاری کر دیئے ہیں.

Comments are closed.