fbpx

گرمی بڑھی تو لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ،حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

لاہور:بجلی کی طلب کم پیداوار زیادہ کے دعوے بے سود ثابت ہونے لگے،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ ہی شہری لوڈشیڈنگ سے ازیت کا شکارہونے لگے

اس حوالے سے تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہے

ادھر یہ خبربھی حیران کن ہے کہ وزارت پانی و بجلی اورمتعلقہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی بندش سے لاعلم ہیں اوران کو کوئی پتہ نہیں کہ کہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے اعلانیہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مکمل خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن میں کنسٹرکشن ورک کے نام پر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ جنوبی پنجاب ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.