تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ٹکراو:شیلنگ،سیکڑوں کارکنان متاثر

0
28

لاہور:تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ٹکراو: شیلنگ،سیکڑوں کارکنان متاثر،اطلاعات کےمطابق لاہور پھر ایک مرتبہ میدان جنگ بن چکا ہے اوراس وقت لاہورسول سیکرٹریٹ کے سامنے پولیس اور لیبک کے کارکنون کے درمیان سخت جھڑپوں کی اطلاعات ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق ایک طرف حکومت کی طرف سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف پولیس ان کوششوں پرپانی پھیر رہی ہے،

ادھر باغی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک کے پرامن مارچ پر تاریخ کی بدترین شیلنگ ایم اے او کالج پل پر چاروں اطراف سے پولیس کے ساتھ ٹکراوہورہا ہے

ذرائع کے مطابق اس شیلنگ سے لبیک کے 500 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی بے ہوش اور 15 کی حالت بڑی حساس بتائی جارہی ہے

دوسری طرف اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے مرکزی شوریٰ کا کہناہے کہ دنیا دیکھ لے ہم بات ناموس رسالت کی کرتے ہیں اسلئے ہمارے ساتھ یوں ظلم ہوتا ہے،

مجلس شوری کے مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ جو آج اس ظلم پہ چپ ہیں ان کیلئے رسولﷲﷺ کا فرمان ہے جس نے ظالم کا ساتھ دیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ ظالم ہے پس وہ ایمان سے نکل گیا

ادھر دوسری طرف باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے مذاکرات میں پنجاب حکومت سے گرفتار افراد کی رہائی،تنظیم سے پابندی کا خاتمہ اور فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ کیا جس پر پنجاب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں گرفتار کارکنان کو رہا کر سکتے ہیں پہلے بھی کئے تھے تا ہم تحریک لبیک پرسے پابندی ختم کرنا یہ وفاق کر سکتی ہے، فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ بھی وفاق ہی دیکھ سکتا ہے یہ پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں جس پر تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا کہ پھر ہم اسلام آباد ہی جائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر آئیں گے

سرور سیفی رہنما تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ہرحال میں داتا دربار سلامی دیں گے اس کے بعد قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا

Leave a reply