کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے اورصفائی مہم زور و شور سے جاری

0
48

ننکانہ صاحب، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ،تحصیل کونسل،پبلک ہیلتھ سمیت ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور ٹاﺅن کمیٹیوں کے زیر اہتمام ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اورصفائی ستھرائی مہم زور و شور سے جاری ہے جس کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹی سمیت ٹاﺅن کمیٹی کاعملہ نالہ جات ، ڈمپنگ سائٹس،ٹاﺅن ،وارڈز اور پارکوں میںناجائز تجاوزات کو ختم کرکے صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کررہا ہے،

سپروائزر، سینٹری ورکرز،بیلداراور مالیوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ منصوراحمد نے کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا

۔تفصیلات کے مطابق کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل کونسل کی ریگولیشن برانچ کے افسران کی سربراہی میں ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ،واربرٹن روڈ پر ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران دوکانوں سامان اٹھواکر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے

سڑکوں کے دونوں اطراف کو صاف کروالیا گیا ہے جبکہ چیف آفیسرٹاﺅن کمیٹی واربرٹن کی زیر نگرانی میں ٹاﺅن کمیٹی کے عملہ نے شہر بھر میں نالوں کی صفائی ودیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے ۔ ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں ،صفائی کا نظام موثر بنانے کیلئے عملہ صفائی کی کارکردگی کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ، صفائی ستھرائی مہم کے دوران اہلکاران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادار کریں سستی اور کاہلی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply