صاف پانی کی فراہمی موبائل ٹیموں نے چیکنگ شروع کردی

0
40

لاھور: صاف پانی کی فراہمی موبائل ٹیموں نے چیکنگ شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیموں نے کام شروع کردیا

پنجاب حکومت نے صوبے میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھیجنا شروع کردیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ندیم محبوب نے لاہور سے موٹر سائیکل پر قائم لیبز کو روانہ کیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ ضلعی دفاتر کو واٹر ٹیسٹنگ سروس کی بلا تعطل فراہمی اور شیڈول کے مطابق فیلڈ وزٹس کے احکامات جاری کردیے ہیں۔محکمہ ہاؤسنگ کے ماہرین گورنمنٹ واٹر سپلائی سروسز اور دیگر مقامات سے پانی کے نمونے اکٹھے کریں گے جن پر کوئی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

Leave a reply