
چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) گذشتہ دنوں شدید زلزلے کی وجہ سے چترال کے مختلف سڑکوں پر پہاڑوں سے سلائیڈنگ اور بڑے بڑے پتھر لڑھک کر گرے تھے۔ زلزلہ کی وجہ سے اکثر پہاڑوں میں دراڑیں پیدا ہوئی تھی اور ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے۔ اس کے بعد بارش برسی تو بارش کی پانی سے مزید ملبہ ان سڑکوں پر آگرا جس کی وجہ سے یہ سڑکیں یا تو بند ہوگئی تھیں یا پھر اس ملبہ کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑتا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشنری فوری حرکت میں آگئی اور ان سڑکوں سے بھاری پتھر اور ملبہ ہٹاکر انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا۔این ایچ اے کے عملہ نے ٹھیکیدار سے بکر آباد، کلکٹک، دنین اور زنانہ کالج روڈ کی سڑکوں سے ملبہ ہٹاکر انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ این ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر زیب خود ان سڑکوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے میڈیا کو اس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بشیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ این ایچ اے حکام کے ہدایت کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان سڑکوں کے کھولنے پر علاقے کے عوام بھی خوشی کااظہارکیا۔ اعجاز احمد دنین کا باشندہ ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سڑک زلزلے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی اب این ایچ اے حکام نے اسے دوبارہ کھول دیا جس پر ہم بہت خوش ہیں
جب سے پشاور چترال مین شاہراہ این ایچ اے کے حوالے کیاگیا ہے اس کے بعد جب بھی کوئی ملبہ سڑک پر پڑتا ہے تو این ایچ اے کا عملہ اسے فوری صاف کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیتے ہیں تاکہ عوام کو سفر کرنے میں مشکلات درپیش نہ ہو اور وہ حادثات سے بھی بچ سکے۔
چترال : شدید زلزلہ اور بارش کے بعد بند سڑکوں کو این ایچ اے نے دوبارہ کھول دیا
چترال سے گل حماد فاروقی کی رپورٹ @BaaghiTV @MumtaazAwan @GulHamaadFarooq @NHMPofficial pic.twitter.com/89LziAtiUq— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) March 27, 2023