اسلام آباد:بادل پھٹ گئے:زمین پھٹ گئی:گاڑیاں بہہ گئیں:اورفوج آگئی:صورت‌حال بہت‌ خراب

0
62

اسلام آباد:اسلام آباد:بادل پھٹ گئے:زمین پھٹ گئی:گاڑیاں بہہ گئیں:اورفوج آگئی:صورت‌حال بہت‌ خراب ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

 

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں بارش کے دوران کون سے خطرناک مناظردیکھے گئے ان میں سے کچھ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں

مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔طغیانی کے خطرے کے باعث پاک کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

 

 

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں۔امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کر دیں گے۔انہیوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے دو گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

 

ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے ہیں۔صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر بھی ہو چکی ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ فوج سمیت واسا کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے۔

Leave a reply