ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

0
22

کوئٹہ: بلوچستان کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو جمع کرادی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں میں ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگر شامل تھے تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں، بلوچستان اسمبلی کے اکثریتی ممبران نے جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کریں، اور ہم وزیر اعلیٰ جام کمال کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دے دیں۔

جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اگلے 24 گھنٹے اہم

میڈیا سے گفتگو میں اسد بلوچ نے کہا کہ صوبے میں انارکی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے اور اگر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال جنگ کریں گے تو ہار انہی کی ہو گی اسد بلوچ نے دعویٰ کیا کہ 8 سے 10 روز کے بعد بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہو گا اور ہمارے گروپ نے ہر طرح کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک اصول ہوتا ہے کہ ایک فرد کو اجتماع کیلئے قربان کیا جاتاہے، ہم ناراض گروپ نہیں بلکہ متحد گروپ ہیں، سیاسی بحران سے بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں، جام کمال بازی ہار گئے ہیں اب وہ بس کریں۔

اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف

نقیب اللہ مری نے کہا کہ جام کمال عزت سے استعفیٰ دے دیں کیونکہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے 65 رکنی بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لیے 33 ارکان کی سادہ اکثریت کی ضرورت ہے تحریک انصاف بلوچستان میں پہلے دن سے ہی اتحادی تھی اور اب بھی ہے۔

حکومتی اتحاد 40 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 14 نے جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے متحدہ حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد 23 ہے جبکہ دو ارکان آزاد بینچ کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ اور دیگر ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں گورنر بلوچستان ظہور آغا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آئین کی شق 130 کی ذیلی شق 7 کے تحت وزیراعلیٰ جام کمال کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں کیونکہ وہ ارکان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

ورک ویزا، رہائشی پرمٹ رکھنے والے غیر ملکی مسافروں کیلئےسعودی عرب سے بڑی خوشخبری

Leave a reply