وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

0
26

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ نے تصدیق کی ہے وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا۔

ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کورونا کی علامات ہیں ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وزیراعلٰی اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

Leave a reply