وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ تلہ گنگ

0
28

دو روز قبل دورہ تلہ گنگ  میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔تلہ گنگ سٹی ہسپتال کے دورہ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چکوال میانوالی روڈکیلئے وفاقی حکومت نے اے ڈی پی میں آٹھ ارب روپے رکھ دیئے ہیں۔جبکہ تحصیل لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے تلہ گنگ کے تمام روڈز کی مرمت کرنے کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی وعدہ کیا۔سٹی ہسپتال میں دوران بریفنگ ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کی درخواست پر قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سٹی ہسپتال میں فوری طور پر ٹراما سنٹر کے قیام،ڈائلاسسز مشینوں کو فنگشنل کرنے کی منظوری دی اور ریسکیو1122تلہ گنگ و لاوہ کو فوری فعال کرنے کی ہدایت جاری کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دورہ تلہ گنگ کے دوران ایم پی اے سردار آفتاب اکبرکے ہمراہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر،ممبر قومی اسمبلی چودھری سالک حسین،حاجی عمر حبیب اور ق لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔چکوال میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسرنے صحت انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی توجہ علاقہ کی پسماندگی کی جانب دلائی۔جس پر وزیر اعلیٰ نے مطالبات کے منظور ہونے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ میں ایم پی اے سردار آفتاب اکبر،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر راشدہ یاسمین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply