وزیراعظم عمران خان کی اہم معاون خصوصی بھی کرونا کا شکار

0
31

وزیراعظم عمران خان کی اہم معاون خصوصی بھی کرونا کا شکار

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں اپنی بیماری بارے آگاہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس لئے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ میرے اندر اس بیماری کی ہلکی سی علامات ہیں اور میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
واضح‌ رہے کہ پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 5 اموات ہوئی ہیں جبکہ 433 نئے مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 اموات ہوئی ہیں

Leave a reply