وزیراعلیٰ کے بنگلے پر تعینات پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے بنگلے پر تعینات پولیس اہلکار میں کرونا  کی تشخیص ہوئی ہے

واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کا ہے، جہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے بنگلے ورشا پر تعینات ایک خاتون اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد خاتون پولیس افسر کو سیفی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ خاتون اہلکار پائے دھونی پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے۔ اور اس کی ڈیوٹی وزیراعلیٰ کے بنگلے پر تھی

خاتون پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص کے بعد اس سے رابطے میں آنے والے دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس بنگلے میں تعینات دیگر پولیس اہلکاروں سمیت تمام ملازمین کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے بنگلے کے سامنے ایک چائے والے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 22 مارچ سے 21 اپریل تک 11 پولیس افسران اور 38 دیگر پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،بھارت میں سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں، اس ریاست میں لاک ڈاؤن بھی سب سے سخت ہے تا ہم پھر بھی عوام گھروں سے نکلنے سے باز نہیں آتے.

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6 سو سے زیادہ ہو گئی ہے، بھارتی کی 33 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، بھارت میں 3 مئی تک کرونا لاک ڈاؤن نافذ ہے. کرونا کے مریضوں میں 77 غیر ملکی بھی شامل ہیں، 3260 مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.