وزیراعلیٰ ‌پنجاب کا وزرا کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

0
28

وزیرا علیٰ‌پنجاب کا وزرا کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

باغی ٹی وی : چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا. ہاشم جواں بخت، ان کے ہمراہ فیاض الحسن چوہان، صدر پنجاب بنک تھے، ان کے علاوہ صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چوہدری موجود تھے. میاں طارق مصباح نے کہا کہ چیف منسٹر آ فس تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے .بزنس کمیونٹی اور گورنمنٹ کے نمائیندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے.چھوٹے مسائل یہ کمیٹی حل کروائے:

ایل ڈی اے کا کنورژن ٹیکس ختم کروایا جائے.انڈسٹریل پانی کا ٹیرف کم کیا جائے.ایف بی آر دوبارہ انڈسٹری پر چھاپے مار رہی ہے .چھاپوں کو روک کر ایسوسی ایشن سے رابطے کر کے کام کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ حفیظ سنٹر کے تاجروں کے لئے پیکج اناونس کرنے پر آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں .بنک آف پنجاب کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرام کی پریزنٹیشن پیش کی گئی تھی.

Leave a reply