وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی آمد کے موقع پر خواتین کا احتجاج، پولیس نے دیئے دھکے

0
41
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی آمد کے موقع پر خواتین کا احتجاج، پولیس نے دیئے دھکے

گوجرانوالہ :وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کارڈیالوجی اسپتال کا دورہ کیا ،وزیر اعلی کی آمد سے قبل کارڈیالوجی اسپتال کے باہر خواتین سراپا احتجاج نظر آئیں،پولیس نے احتجاجی خواتین کو اسپتال سے باہر نکال دیا ، احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے پولیس نے خواتین کو وزیر اعلی کو ملنے سے روکے رکھا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے خواتین کو دھکے دیئے ،خواتین دہائیاں دیتی رہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی،

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی آمد سے قبل انتظامیہ کی پھرتیاں بھی نظر آئیں، میڈیکل کالج کے اطراف کی دکانیں بند کروا دی گئیں کاروباری افراد کو شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑا،وزیر اعلی کی آمد پر انتظامیہ متحرک سڑکوں کی صفائی کی گئی، یڈیکل کالج کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات علاقہ نو گو ایریا بن گیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کا افتتا ح کردیا ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے شعبہ سی ٹی ،اپریشن تھیٹر ،ائی سی یو،اور سیٹیر یل سپلائی کا بھی افتتاح کیا ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے نئے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ،وزیر اعلیٰ پرویز الہی نے سی ٹی سکین سیکشن کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجا ب میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ہیلتھ کارڈ عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی منصوبہ ہے۔ گوجرانوالہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔گوجرانوالہ کو تعلیم، صحت او رصفائی کے لحاظ سے بہترین شہر بنانا میرا عزم ہے۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال 502 بیڈ ز پر مشتمل ہوگا گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے پراجیکٹ کی لاگت 7 ارب 74کروڑ روپے ہے ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں 6منزلہ مرکزی اور ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا گیا گوجرانوالہ کے نئے ٹیچنگ ہسپتال میں 19آپریشن تھیٹر اور 40بیڈ کا آئی سی یو قائم کیا گیا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں 16سے زائد میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال او پی ڈی میں فلٹر کلینک، گائنی، امراض چشم کے شعبے قائم کئے گئے ہیں گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں جدیدسی ٹی سکین، ایکسرے، الٹراساؤنڈ،پیتھالوجی لیب قائم کی گئی ہے نئے اسپتال میں ڈاکٹروں، سٹاف کے لئے ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ او رہوسٹل بنائے گئے ہیں طلبہ، ڈاکٹروں اور سٹاف کے لئے خصوصی طورپر تین بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں ہاسپٹل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے انسنریٹر نصب کیاگیا ہے

Leave a reply