وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی سادگی کی عمدہ مثال، 37 گاڑیوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

0
43

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی سادگی کی عمدہ مثال، 37 گاڑیوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان نے چارسدہ کا دورہ کیا ، اس دوران انکے ساتھ گاڑیوں کا ایک بڑا پروٹوکول تھا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ چارسدہ پہنچے تو انکے ہمراہ 37 گاڑیاں‌ تھیں ، اتنا زیادہ پروٹوکول دیکھ کر وہاں کے مکین حیران رہ گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم عمران خان کے منشور کی دھجیاں بکھیرنی شروع کر دی ہیں.وزیراعظم عمران خان پروٹوکول کے خلاف ہیں لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ جب تک پروٹوکول نہ ہو وہ سفر نہیں کر سکتے.

عوامی حلقوں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، غیر ضروری پروٹوکول پر شہریوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے خزانے کو بھی نقصان ہوتا ہے، سیکورٹی ضروری ہے لیکن اسکے لئے 37 گاڑیوں کی بارات ضروری نہیں.

شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، حکومت نے طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا لیکن اتنے پروٹوکول پر لاکھوں خرچ کئے جا رہے ہیں، ایسے لگ رہا تھا جیسے محمود خان ہسپتال کو فتح کرنے آئے ہوں.

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر اور نرسز سمیت طبی عملے کے 25 ارکان کورونا وائرس کے شکارہو گئے ہیں

پرونشیل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین میں 12 ڈاکٹرز،8 نرسزاور5 پیرامیڈکس شامل ہیں،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سےایک،ایوب ٹیچنگ اسپتال سے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،خیبر پختونخوا ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،

تیمرگرہ،بنوں ،مردان اور پشاور کے 4 سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں،پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ کے ڈاکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے،صوبے کے مختلف اسپتالوں سے 8 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

ڈی ایچ کیو مردان کا وارڈ بوائے کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکا ہے.

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس سے دو ڈاکٹرز کی پاکستان میں موت ہو چکی ہے، ایک کی گلگت میں اور دوسرے کی سندھ میں جبکہ تمام صوبوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں 25 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور میں بھی پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

Leave a reply