وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کیا اتلہ ڈیم کا افتتاح

0
77

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اتلہ ڈیم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کے ہمراہ اتلہ پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اتلہ ڈیم کا افتتاح کیا۔ اتلہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوجاے گی.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر سینئرپارٹی رہنما ہیں ان کی خدمات کی قدر کرتاہوں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو آزادی دلائیں گے،سابق حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ،مسائل ختم نہیں ہوتے لیکن ان پرقابو پایاجاسکتا ہے .

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرنے کا عہد کررکھا ہے اور کسی قسم کی دنیاوی لالچ مجھے عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیاکرکے دم لوں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو مشکل میں ڈال دے گاتو اسکی خام خیالی ہے،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کے غلط عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،

شیری ڈیم اتلہ سے 3.4مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں تقریباایک لاکھ کی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ڈیم کی تعمیر پر 1837ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اسے دوسال کے عرصے میں مکمل کیا جائیگا

Leave a reply