وزیر اعظم نے این آر او دینے کے متعلق دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

0
27

وزیر اعظم نے این آر او دینے کے متعلق دو ٹوک فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قانون سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ارکان کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

ان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ماضی کی خرابیوں کو درست کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے۔ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیئے۔ اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو بے نقاب ہونگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار ادا کریں۔

اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی سے ابتدائی منظوری کے بعد سینیٹ میں اقوام متحدہ کونسل ترمیمی بل اور انسداددہشت گردی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اقوام متحدہ کونسل ترمیمی بل اور انسداددہشت گردی سے متعلق دو ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

Leave a reply