کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگار کر مہم کا آغاز کیا

0
45

کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگار کر مہم کا آغاز کیا

باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس آمد: وزیراعلیٰ نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ایل ڈی اے آفس کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ایل ڈی اے کی طرف سے پودوں کی افزائش کی نگرانی کے لیے تیار کی جانے والی موبائل ایپلیکیشن ”گو گرین“ کاافتتاح کیا۔

▪︎ ”گو گرین“ ایپلیکیشن کے ذریعے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں لگائے پودوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔
▪︎ مختلف مقامات پر لگائے جانے والے پودوں کی موجودگی اور نشونما کی صورتحال پر نظر رکھی جاسکے گی۔
▪︎ ”گو گرین“ اپلیکیشن کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ کس جگہ پر کس قسم کا پھلدار، پھول دار یا دیگر پودا لگایا گیا ہے۔
▪︎ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کواپنے کنٹرولڈ ایریا میں 15 اپریل تک تین لاکھ پودے لگانے کاہدف دیا گیا ہے۔
▪︎ ایک لاکھ پھلدارپودے جامن، امرود،انجیر اور آم کے لگائے جائیں گے۔
▪︎ نیم، سکھ چین اور دیگر اینٹی الرجی کے دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "کورونا کی وباء پر قابو پانے کے ساتھ دیگر حکومتی امورپر بھی پوری توجہ ہے۔ احتیاطی تدابیر اورحفاظتی اقدامات پرچینی ڈاکٹروں سے سیرحاصل اور مفید بات چیت ہوئی۔ چین کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کریں گے۔”

Leave a reply