وزیراعلیٰ پنجاب اور قائمقام گورنر کی ملاقات،عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، پرویز الہیٰ

0
29

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے ا مور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے-

چودھری پرویز الہیٰ گورنر پنجاب بن گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کرچلیں گے۔تنقید کی پروا نہیں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔ سابق دور میں صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات اور ترجیحات کو نظر انداز کیا گیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے۔ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا۔سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار عوامی ترجیحات کا درست تعین کیا ہے۔ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے-نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا-اختیارات عوام کے حقیقی نمائندوں کو نچلی سطح پر منتقل کر کے بلدیاتی نظام کو نئے خطوط پر استوار کیا جارہاہے -موجودہ نظام میں اختیارات کے عدم توازن نے بلدیاتی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے-تحریک ا نصاف کی حکومت ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا-

”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تھے،ہیں اور رہیں گے۔مل جل کر صوبے کے عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشہ کیا گیا-خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں -اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں – سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا۔ میر ے دور حکومت میں پنجاب ترقی کی عملی تصویر پیش کررہا تھا۔ہم نے صوبے کے خزانے کو سرپلس چھوڑا،بدقسمتی سے ماضی کی حکومت نے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔ میرے دور کے مفاد عامہ کے منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ فلاح عامہ کے ا ن منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو ہوا

Leave a reply