وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بلوچستان کے عوام کے لیے عید کا تحفہ

0
24

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بلوچستان کے عوام کے لیے عید کا تحفہ

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسی خیل آمد، قبائلی عمائدین اوردیگر شخصیات سے ملاقات کی.ملاقات میں ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا گیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر بلوچستان کے عوام کے لئے عید کا تحفہ دیا . پنجاب حکومت کی جانب سے موسی خیل میں ریسکیو 1122سٹیشن کے قیام کا اعلان کیا .
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا موسی خیل میں بینک آف پنجاب کی برانچ کے قیام اوراے ٹی ایم مشین لگانے کا بھی اعلان کیا.اس کے علاوہ موسی خیل میں نادرا کا دفتر بھی قائم کرنے کااعلان بھی کیا. انہوں نے مزید اعلان کیا کہ موسی خیل میں کالج کے لئے بسیں بھی فراہم کریں گے –
ریسکیو1122سٹیشن کیلئے 4×4ویل گاڑیاں دی جائیں گی۔موسی خیل، پنجاب کے قبائلی علاقوں اورکے پی کے کے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو سہولت ملے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ کئی دہائیوں سے نظر انداز رہا ہے۔ہماری حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اپنا مشن سمجھتی ہے۔
بلوچستان کے عوام کیلئے خیر سگالی اورمحبت کا پیغام لے کرآیا ہوں۔موسی خیل کی تحصیل درگ میں بجلی کی فراہمی کے لئے رقم جمع کروادی گئی ہے۔جعفر،قیصرانی اوربزدار قبلے کے علاقوں تک بجلی پہنچے گی۔73برس میں پسماندہ ترین ضلع موسی خیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوں۔بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے۔بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ میرا محبت اوربھائی چارے کا رشتہ ہے۔عثمان بزدار
ریسکیو 1122کے قیام کے لئے بلوچستان حکومت سے پورا تعاون کریں گے۔پنجاب حکومت اس ضمن میں بلا معاوضہ تربیت فراہم کرے گی۔
میں جلد دوبارہ بلوچستان کا دورہ کروں گا۔

Leave a reply