حضرت میاں میرؒ کے 401 ویں عرس پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےحرفِ عقیدت پیش کیا ہے
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے حضرت میاں میرؒ کی دینی اور روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے حضرت میاں میرؒ کے عرس پر زائرین کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم بھی دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مزار حضرت میاں میرؒ پر آنے والے عقیدت مندوں کیلئے بہترین انتظامات کا حکم بھی دیا اور کہا کہ حضرت میاں میرؒ کے عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں کسی قسم کی تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر ؒکا 401سالانہ عرس شروع ہو گیا ہے سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات کا آغاز مزارشریف پر رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوا، جس میں سجادہ نشین پیر سید ہارون علی گیلانی، ایم پی اے چودھری نواز لدھڑ، اور رانا احسن شرافت سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں، عرس کی تقریبات میں بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی گئی اور محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جہاں عقیدت مندوں نے حضرت میاں میرؒ کی تعلیمات اور ان کے پیغام انسانیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وسیع پیمانے پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا، شرکاء نے حضرت میاں میرؒ کے انسانیت، محبت اور رواداری کے پیغام کو سراہا،