وزیرِ اعلیٰ مریم نوازکی بی جی آئی جینومکس کو پنجاب میں ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی دعوت

maryam

وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف، شنگھائی سے سفر کرتے ہوئے چینی شہر ڈسٹرکٹ یانٹین پہنچ گئیں جہاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ جینیاتی تحقیق اور میڈیسن کمپنی بی جی آئی جینومکس کے حکام کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کینسر اور دیگر جینیاتی بیماریوں کے علاج کے لیے بی جی آئی جینومکس کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بی جی آئی جینومکس کے حکام نے مشترکہ طور پر کینسر کے علاج اور دیگر جینیاتی مسائل میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت بی جی آئی جینومکس پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا تاکہ جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص اور علاج کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے بی جی آئی جینومکس کے ساتھ زرعی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں رائس پروڈکشن کی نئی ٹیکنیکس متعارف کرانے اور صحت کے شعبے میں نئے ورکنگ گروپ کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بی جی آئی جینومکس کے صدر مسٹر وانگ جیان، سی ای او ین یی، اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی اور جینیاتی سیکوئنسنگ اور ڈی این اے سنتھیسز کے جدید طریقوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے بی جی آئی کی ریسرچ اور جینیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کی کامیابیوں کو سراہا۔

بی جی آئی جینومکس نے پنجاب میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی پیشکش پر مثبت ردِ عمل ظاہر کیا اور کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے بی جی آئی جینومکس کو پنجاب میں جینیاتی جانچ کے لیے لیبارٹریز اور طبی نمونوں کی نقل و حمل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔بی جی آئی جینومکس دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور جدید جینیاتی طریقوں کے ذریعے مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ اس کمپنی نے انسانی صحت، زراعت، اور دیگر شعبوں میں اپنی تحقیق کے عملی اثرات پر روشنی ڈالی۔بی جی آئی جینومکس نے پنجاب حکومت کے ساتھ جینیاتی سیکوئنسنگ اور بیماریوں کی تشخیص میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ اس کی تحقیق کا مقصد عوام کی صحت میں بہتری لانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے اور بی جی آئی جینومکس کے تعاون سے صوبے میں صحت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کا فروغ ان کی حکومت کی ترجیح ہے اور وہ بی جی آئی جینومکس کے ساتھ بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں۔وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جی آئی جینومکس کی فیسلٹی کا قیام پنجاب میں میڈیکل ریسرچ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کی مدد سے صوبے میں جدید طبی تحقیق کو مزید فروغ ملے گا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت کے شعبے میں بی جی آئی جینومکس کے تعاون سے زیادہ پیداوار والے بیج کی تیاری پر بھی بات کی اور کہا کہ اس شعبے میں بھی ان کی خدمات انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ پاک چین کے درمیان جاری تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔بی جی آئی جینومکس کی ٹیم نے اس موقع پر اس بات کا یقین دلایا کہ وہ پنجاب کے صحت اور زراعت کے شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور صوبے میں جدید طبی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس کی پیشکش

پنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوں،مریم نواز

مریم کی دستک: جدید سہولیات پنجاب کےعوام کی دہلیز پر

Comments are closed.