وزیراعلیٰ پنجاب کی قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

0
34

وزیراعلیٰ پنجاب کی قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،اور کہا کہ قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ملتان ایئرپورٹ لاؤنج میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا منظم اور یکسو ہو کر مقابلہ کیا جائے۔ شہری سماجی فاصلہ اختیار کرکے کورونا کے پھیلاؤ میں رکاوٹ یقینی بنائیں۔ تمام صوبائی اور ضلعی محکمے منظم اور مربوط انداز میں کاوشیں کریں۔ کورونا کے سدباب کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،اور کہا کہ قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ لی،کمشنر ملتان ڈویژن، سیکرٹری خوراک، آر پی او ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، ڈی پی او اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

وزیر اعلیٰ پنجاب 40 منٹ ملتان ایئر پورٹ لاونج میں قیام کے بعد راجن پور روانہ ہوگئے،ملتان،وزیر اعلی خصوصی ہیلی کاپٹر پر راجن پور روانہ ہوئے وزیر اعلی کے ہمراہ کمشنر ڈی جی خان سجاد ظفر اور سیکرٹری فوڈ وقاص علی محمود بھی ہمراہ تھے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج روجھان میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کریں گے، حکومت پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے، گزشتہ سال 40 لاکھ میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا، 33 لاکھ میٹرک ٹن خریداری ہوئی، گندم کٹائی مہم کے دوران کاشتکاروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

Leave a reply