وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

90 شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈ پر غور کیا جا رہا ہے، صوبا ئی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہیں،

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے سربراہان کو طاقتور اور بااختیار بنانے کے مسودے کی باضابطہ طور پر منظوری دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کو سرفہرست مرتب کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے منظور شدہ لینڈ یوز رولز 2009ء اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2014ء میں حتمی ترامیم کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ سے منظوری کی صورت میں نئے لینڈ یوز رولز اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز کے لاہور ڈویژن میں نافذالعمل ہونے کے بعد بڑے ڈویلپرز کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو جائے گی۔

اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی، کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، پنجاب میں کرونا وائرس کی وجہ سے رواں برس ماہ رمضان میں رمضان بازار نہیں لگائے گئے، عوام کو رمضان بازار کے متبادل کے طور پر ریلیف دیئے جانے کا بھی امکان ہے

Leave a reply