وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چھوڑ دیا،کہاں پہنچ گئے؟

0
47

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چھوڑ دیا،کہاں پہنچ گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار مری بھی جائیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار مری میں کوہسار یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان کوہسار یونیورسٹی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیراعظم عمران خان ٹی بی سینی ٹوریم مری کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کریں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اس موقع پر منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کریں گے

واضح رہے کہ وزیرا عظم عمران خان آج مری کا دورہ کریںگے اور کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔اس مقصد کےلئے پنجاب ہاوس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔

Leave a reply