وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

0
40

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل32کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا-ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں کے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔ ماڈرن انٹرسٹی ٹرمینل بننے سے ٹریفک میں رکاوٹ کا 15سالہ مسئلہ حل ہوگا۔ڈیرہ غازی خان کے بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے جدید ترین عمارت بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان بس ٹرمینل میں دکانیں،ورکشاپس،چھوٹی ورکشاپس،پولیس پوسٹ اوربسوں کیلئے شیڈ بھی بنائے جائیں گے۔ جدید ترین فائر الارم سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔ بس ٹرمینل کی سیکورٹی اورمسافروں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ بس ٹرمینل میں مسافروں کی سہولت کیلئے سائن بورڈاورساؤنڈ سسٹم بھی لگائے جائیں گے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پل ڈاٹ /سنگم چوک کا پراجیکٹ تقریباً40 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل پل ڈاٹ /سنگم چوک کی کشادگی سے مقامی اوردوسرے شہروں سے آنیوالے لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔پل ڈاٹ /سنگم چوک کی بیوٹیفکیشن اورتعمیر و توسیع سے ڈیرہ غازی میں ٹریفک کے اژدہام کا 10سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیرو توسیع کے منصوبے سے سندھ اوربلوچستان کی ٹریفک کی آمدو رفت میں آسانی ہوگی۔ مسافروں کو ٹریفک کے بہاؤ میں روانی آنے سے دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیرو توسیع کے منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا،وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، مشیر حنیف پتافی،اراکین اسمبلی،سابق رکن اسمبلی مینا لغاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربن نائزیشن طاہر خورشید، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،آر پی او اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعلیٰ نے ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اینٹ لگا کر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

200 بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر مجموعی طو ر پر 4 ارب 28 کروڑ روپے لاگت آئے گی- پہلا فیز 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

Leave a reply