وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اہم قدم اٹھا لیا

0
24
buzdar

وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اہم قدم اٹھا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اورسہولت بازاروں کی چیکنگ کیلئے صوبائی وزراء،مشیران اورمعاونین خصوصی کو ذمہ داریاں سونپ دیں،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کردیا.صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی بازاروں کا وزٹ کر کے اشیاء ضررویہ کے نرخوں کاجائزہ لیں گے۔
صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی سہولت بازاروں کا بھی دورہ کریں گے۔صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی سہولت بازاروں میں قیمتوں کو چیک کر کے وزیراعلیٰ آفس رپورٹ پیش کریں گے.
صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی کو اضلاع کے دوروں کے دوران کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کر دی.صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگاکر عوام کے مسائل سنیں گے۔

عوام کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کے مقام اورشیڈول کا پیشگی اعلان کیا جائے گا۔صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی کواضلا ع کے دوروں کے دوران سکولوں،جیلوں،تھانوں،ہسپتالوں اوردیگر سرکاری دفاترکا وزٹ بھی کرنے کی ہدایت ہے
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی اضلاع کے دوروں کے دوران پارلیمنٹرینزسے ملاقات کریں گے اوران سے پرائس کنٹرول اورسروس ڈلیوری کے ایشوز پر فیڈ بیک لیں گے۔صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی کو وزٹ کے دوران اداروں کے اچانک دوروں کی ہدایت کی. وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے
صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے۔عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-

Leave a reply