وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپوراعتماد کےاظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

0
33

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

باغی ٹی وی : پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہور احمد نے پیش کی، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد کی تائید کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی شریک ہوئےاجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اجلاس میں صوبے کے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں صوبےکی ترقی کو روکنے اورحکومت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنےمیں رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات، گورنر کی تعیناتی کو روکنے کےغیر آئینی اقدامات اوراسپیکر پرویز الہٰی کےخلاف عدم اعتماد کےلیے آئین میں مقرر کردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی گئی-

قرارداد میں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے ناجائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیر آئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، اسپیکر کا اپنے عہدے پر رہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور بداخلاقی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔

افسوس ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے۔کھیل اور تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کے گھر چل کر گئی تھی، انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا۔اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ ہم نےعوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گےساتھ نبھانے والے اتحادیوں سےکیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا۔ساتھ دینےوالوں کیلئےخود جا کر ووٹ مانگوں گاعمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں۔نواز شریف او ر شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کیا گیا وعدہ پوراکرنے کاحکم دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

Leave a reply