fbpx

چنیوٹ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کے کر آیا ہوں: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چنیوٹ کا دورہ کیا اور چنیوٹ کی عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں 43 کروڑ 71لاکھ روپے کے روڈ سیکٹر کے 4منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے 4 منصوبوں کاافتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کے 2 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
‏RAP (Rural Accessibility Programme)کے فیزIIکے تحت 43.5کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کے 5 منصوبے مکمل کئے جائیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کے آج چنیوٹ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کے کر آیا ہوں۔ اس پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ صوبے کے ہر ضلع کے لئے ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں۔ چنیوٹ کے مسائل پر، ضروریات پر اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے۔ ہم ان مسائل کو ہر صورت حل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز منہاس، اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.