وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مرکزی جلوس میں پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی،کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی سندھ بھی ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا،

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے پورے سندھ میں جلوسوں میں سہولیات میسر ہوں ،امن وامان ہماری پہلی ترجیح ہے ،سکھراور حیدرآباد بھی بھی سیکیورٹی کا جائزہ لوں گا،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں سرحدوں کی صورتحال کےباعث خطرات ہیں کچھ مخصوص خطرات بھی تھے،جلوسوں کے فول پروف انتظامات کیے ہیں،تمام بڑےجلوسوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لوں گا،

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کراچی کے جلوس کے جائزہ کے بعد سکھرروانہ ہو گئے وزیراعلیٰ سکھر،روہڑی، جیکب آبادمیں جلوسوں کاجائزہ لیں گے.

کراچی میں دس محرم کا مرکزی جلوس بارہ بجے نشترپارک سے برآمد ہوا،جلوس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،جلوس کے روٹ پر اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے اطراف موبائل فون سروس کو بند کردیا کیا گیا ہے.

یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

Comments are closed.