وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔
باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

قبل ازیں اعلی سول اور فوجی حکام نے کیمپ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی مکمل ہدایات کی، انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کیمپ میں حفاظتتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ قریطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اوراۤرمی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں،پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے سکریننگ کی سہولیات فراہم کرنیکرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریض زیادہ آنے کے بعد ایکسپو سنٹر میں آئسولیشن سنٹر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا،

واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان مین کل ہلاکتیں 3 ہو گئی ہیں،سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Shares: