وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

0
26

وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کو وزیراعظم زرداری کہہ دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا لاک ڈاؤن اور مریضوں کے حوالہ سے اقدامات پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول زرداری کو وزیراعظم بلاول کہہ کر ان کا نام لیا، بلاول کا نام بطور وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ نے غلطی سے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 6افراد جاں بحق ہوئے،ایکسپورٹ انڈسٹری بھی تب کھلے گی جب ایس او پیز تیار ہو جائیں گے صنعتیں ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں گی ،جتنا سخت لاک ڈاوَن ہوگا اتنا ہی فائد ہ ہوگا،انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرائیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں کورونا کے خاتمے کا حل نظر نہیں آرہا،لاک ڈاؤن میں حجام اور درزی کے پاس کون جائیگا؟ احتیاط کریں بزرگوں سے 3 یا چھ فٹ نہیں زیادہ فاصلہ رکھیں،اس بات پرپیشمانی ہے کہ چیف جسٹس کو نکتہ نظر سمجھا نہیں سکے امید ہے کہ چھوٹی موٹی غلطی کو درگزر کیا جائے گا،مجھے جو پتہ ہے وہ پوری طرح بتا نہیں سکتا،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن قبل یونین کونسلز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا،یونین کونسلز کو بند کرنے کا آرڈر غلط نہیں تھا،یونین کونسلز کے نمبر غلط ہوگئے کیونکہ ہیلتھ کا نظام پرانی حلقہ بندیوں کے تحت چل رہاہے،فیکٹری یا عمارت میں ڈاکٹر موجود ہوگا،ملازمین کے آنےکا وقت الگ الگ ہوگا،فیکٹری لائے جانےوالے ملازمین کی لسٹ حکومت کو دیناہوگی،موٹر سائیکل پر تین چار بچوں کی اجازت نہیں ہوگی،وفاقی حکومت میں بول وہ رہے ہیں جو فیصلہ سازی میں شریک نہیں ،ہمیں مجبوری میں ایسے لوگوں کو جواب دینا پڑ رہاہے،لاک ڈاوَن میں شام 5بجے کےبعد مزید سختی ہوگی،عوام دو ہفتے اور گھروں میں رہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کےایس اوپیز پر 4 صفحات کاجواب دےدیا،اب 12 اور 8 ارب کا قصہ سن لیں ،12ارب میں سے 3ارب کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیئے،28ملین ایکسپو سنٹر کو دیئے 300ملین روپے انڈس اسپتال کودیئے،باقی سارے پیسے بجٹ کے حساب سے محکمہ صحت کو دیئے،کیا اس ایمرجنسی میں کام مفت میں ہوگا؟ کسی سے ایک روپیہ بھی مانگتا لیکن گھروں میں رہیں ،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں گھروں میں رہیں انسانیت کو بچانا اولین ترجیح ہے تعاون پر تمام اداروں کا مشکور ہوں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، پاکستانی قوم اچھی قوم ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے اتنا تو نیویارک میں بھی نہیں انکو کہتا ہوں کہ ہمیں انسانی جانیں پیاری ہیں وہ لوگ نیویارک جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،چین نے ٹارگٹڈ صوبے ووہان میں سخت لاک ڈاوَن کیا،جب تک وائرس ہے زندگی میں آگے بڑھنے کا طریقہ الگ ہے،وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صوبو ں کی بات مانی، اس ملک کے لوگ بہت ذمہ دار ہیں ، ملکر وائرس کا مقابلہ کریں گے،

Leave a reply