وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا.صوبائی وزرا عبدالعلیم خان،راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور دیگر شرکت کریں گے.اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان پیکیج کی منظوری دیں گے. دوسری طرف وزیراعلی پنجاب نے لاہور،شیخو پورہ اور گردونواح کا فضائی جائزہ دورہ بھی کیا اور لاک ڈاؤن کے متعلق جائزہ بھی لیا.
وزیراعلی پنجاب کا لاہور،شیخو پورہ اور گردونواح کا فضائی جائزہ pic.twitter.com/JHzd25p85E
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 16, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات میں کورونا کے صنعتی عمل پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، صنعتیں کھولے جانےاورمستقبل کے لائحہ عمل پرگفتگو کی گئی، میاں اسلم اقبال نے تعمیراتی صنعتیں کھولنے کے فیصلے کوسراہا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت اورکم آمدنی والے افرادپرکوروناکے اثرات کاادراک ہے، جن صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی ان کیلئے ایس اوپیزبنائے ہیں، تمام ایس او پیز صوبوں کےساتھ شیئرکیے، کارخانوں میں کام کرنیوالے ورکرزک ی حفاظت کویقینی بنایا جائے
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں گندم کی سمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر بیج کے استعمال کے حوالے سے تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ فخر امام نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی