وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا

0
21

وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت 12نومبرتک ملتوی کر دی گئی

شہبازشریف اورحمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے ،شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اگلے ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، لمبی تاریخ دی جائے،جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردینا، ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ڈینگی وائرس کا شکار ہیں ،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ، عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا عدالت پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں،عمران خان مہنگائی پر خطے کی مثالیں دے رہے ہیں عمران خان ہر خطاب میں عوام سے غلط بیانی کرتے ہیں ،عمران خان انا کے پہاڑ سے اتر کر عوام کا درد محسوس کریں عمران خان نوٹس لینا چھوڑ دیں ،نوٹس کے بعد ہی مہنگائی دگنی ہوجاتی ہے،آج ڈالر کہاں پر ہے،چینی کی قیمت قابو سے باہر ہوگئی خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،ڈاکے ٗچوریاں اور اغوإ برائے تاوان کے واقعات عام ہو چکے ہیں، ایوان وزیراعلیٰ میں رشوت کے ریٹ طے ہوتے ہیں، اسی لئے بار بار پولیس افسران کے تبادلے ہوتے ہیں،معیشت ہاتھ سے جارہی ہے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹر ول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اور غریب کش قدم ہے ڈینگی کے حوالے سے گزارشات حکومت کو دی ہیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply