وزیر اعلیٰ کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑے گا،عدالت

0
25
lahore high court

وزیر اعلیٰ کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑے گا،عدالت
لاہور ہائیکورٹ ، نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف کیس کی سماعت 15روزتک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کر دی عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب سےاضلاع کے ڈویلپمنٹ فندز کی رپورٹ طلب کر لی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکمرانوں کو اس معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے،

عدالت نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور فنڈز کی رپورٹ پیش نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا،عدالت نے غلط بیانی پر سیکریٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس کی سرزنش کی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام ادارے عدالت سے جھوٹ بول رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اپنے علاقے میں من پسند ڈویلپمنٹ بجٹ نہیں لگا سکتا،

سکھ ممبر پنجاب اسمبلی نے عدالت مین کہا کہ کرتارپور راہداری ر 16 ارب روپے لگا دیئے گئے ،عدالت نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑے گا، قرار داد کو یا تو منظور کرنا ہوتا ہے یا مسترد ،حکومت پنجاب نے اس پر کیا کیا،عدالت نے قرار داد کو منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

Leave a reply