حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

0
42

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکو مت کے زمیندار مخالف قوانین کیخلاف کسان تحریک میں شدت آگئی ہے، آج بھارت میں مودی سرکار کے خلاف بھارت بند چل رہا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان تحریک ریاست پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک بھر میں جاری ہے ،حکومت سے مذکرات ناکام ہونے کے بعد کسانوں کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا۔ ترجمان بھارتیہ کسان یونین نے کہا کسانوں نے آج ملک گیر پرامن شٹ ڈاؤن کی کال دی ہے ، بھارت بند ہڑتال دن 11 بجے سے 3 بجے تک جاری رہے گی،ضروری سروسز خصوصاً ایمبولینس سروس اور شادیاں احتجاج سے متاثر نہیں ہونگی،بھارت بند کال کا مطلب ہے کہ کسان کسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کرتے ۔ کسان یونین کے سیکرٹری جنرل ہریندر سنگھ لاکھوال نے کہا بھارت بند ہڑتال کے دوران یونینز کے ارکان قومی شاہراؤں اور ٹول پلازوں پر قبضہ کریں گے ۔

بھارتی بینکوں کی بعض یونینز نے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم اس سے بینکنگ سروسز متاثر نہیں ہوگی۔ ٹرانسپورٹ یونینز کی جانب سے کسانوں کی حمایت کے اعلان کے بعد مختلف ریاستوں کے مابین ٹرک سروس بری طرح متاثر ہو گی، ٹرانسپورٹ یونینز کے مطابق وہ پرامن احتجاج کے دوران ڈپٹی کلکٹرز اور کمشنرز کو میمورنڈم پیش کریں گے جس میں کسانوں کے مسائل کے پرامن حل کا مطالبہ کیا جائیگا۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

دوسری جانب دہلی کی برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے کے بعد سے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ ان کی رہائش میں کسی کے بھی آنے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔اروند کیجروال نے گزشتہ روز سنگھو بارڈر کا دورہ کیا تھا اور کسانوں کی تحریک کی حمایت کی تھی۔

کسانوں کی بھارت بند تحریک کا کانگریس، این سی پی، شیوسینا، عام آدمی پارٹی، ٹی آر ایس، آر جے ڈی، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، سماجوادی پارٹی، جے ایم ایم اور آئی این ایل ڈی سمیت کم و بیش 20 پارٹیوں نے حمایت اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسانوں کے ’بھارت بند‘ تحریک کے ساتھ ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بھی کئی تنظیموں و اداروں نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹروں کی تنظیم ’اے آئی ایم ٹی سی‘ (آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس) نے منگل کو ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تنظیم پہلے دن سےہی کسانوں کی حمایت میں آواز بلند کر رہی ہے،

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

کسانوں کی تحریک بھارت بند کو لے کر مقامی پولس و انتظامیہ نے اپنی طرف سے پوری تیاری کر رکھی ہے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ دہلی ٹریفک پولس کے مطابق سنگھو، اوچندی، پیاؤ منیاری، منگیش، ٹیکری اور جھرودا بارڈر (ہریانہ کی طرف) بند ہے۔ قومی شاہراہ 44 کو دونوں طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔ اس لیے سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لامپور، صفی آباد اور سبولی بارڈر کا متبادل راستہ اختیار کریں۔ جو لوگ نوئیڈا کی طرف جا رہے ہیں انھیں ڈی این ڈی سے جانے کو کہا گیا ہے کیونکہ چلّا بارڈر پر نوئیڈا لنک روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ 24 پر غازی پور بارڈر کو بھی غازی آباد سے دہلی کے لیے ٹریفک کو بند کیا گیا ہے۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

Leave a reply