وزیراعلیٰ پنجاب کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں،کسی کو شرمندگی نہیں، قمر زمان کائرہ برس پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں،کسی کو شرمندگی نہیں، قمر زمان کائرہ برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ شرمناک ہے،
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قصور میں ہونے والے واقعات بھی باعث شرمندہ تھے،موجودہ حکومت فیل ہوچکی ہے،خان صاحب نے جو نعرے لگائے تھے100دن پلان فیل ہوچکا ہے،آج سب سے بڑا صوبہ بند انتظامی کی مثال ہے، پوری حکومت سی سی پی او کی وضاحت دے رہی ہے،
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں،حکومت کو اس افسر کو فوری طور پر ہٹانا چاہیے تھا، وزیراعلیٰ سے سوال ہورہے ہیں آور وہ ہنس کر کہہ رہے ہیں کمیٹی بنادی،سی سی پی او لاہورکی گفتگو قابل قبول نہیں ہے ،
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرکے ملزمان کو الرٹ کردیا گیا کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ افسوس اورشرمندگی کا اظہار کرے،آج پنجاب میں سب سے زیادہ رکارڈ کرپشن ہے،قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں آئین کا احترام نہ ہو وہاں قانون کا کیا احترام ہوگا،