رنجیت سنگھ کے مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنیکا حکم

0
40

وزیراعلیٰ پنجاب کا رنجیت سنگھ کے مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنیکا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف فوری کاروائی ہو گی۔ پچھلے دنوں سمیع اللہ صاحب کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں۔ اس سے پاکستان کے تشخیص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی

لیاقت شاھانی جنرل سیکریٹری پیپلز کلچرل ونگ سندھ کا کہنا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ مذہب سے ہٹ کر برصغیر کی تاریخ و ثقافت کا اھم کردار ہے لاہور میں ان کا مجسمہ توڑنے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے

شاہی قلعہ لاہور میں موجود راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا مشتعل نوجوان نے آج صبح مجسمے کو توڑ دیا راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا مجسمے کو مرمت کرکے آہنی جنگلے بھی لگائے گئے تھے

 

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقعہ وزٹ کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا،

واضح رہے کہ شاہی قلعہ کی مائی جِندا کی حویلی میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی 27 جون کو ان کے 180ویں یوم پیدائش کے موقع پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔کانسی سے بنے اس 9 فٹ اونچے مجسمے میں سکھ بادشاہ کو ہاتھ میں تلوار پکڑے گھوڑے پر بیٹھے جاسکتا ہے، جبکہ انہوں نے مکمل سکھ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

ر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ‏رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ،

Leave a reply