وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر واساز اور انتظامیہ کو 24/7الرٹ رہنے کا حکم

0
23

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے موسم برسات میں بارشوں کے پیش نظر واساز اور انتظامیہ کو 24/7الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے ۔شہروں میں نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے ۔

ٹویٹر حکومت کو یاد دلا دوں لاہور سندھ میں نہیں پنجاب کا دارلحکومت ہے،جو ڈوبا پڑا ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور میں بارش،تاحال گلیوں میں تالاب کا منظر،شہری بزدار سرکار کی جانب سے میٹرو کشتی کے منتظر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیے  ۔بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ۔شہریوں کو بارش کے دوران مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہ ئے ۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنےچاہیے، بارش ہونے سے نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے ۔

بارش کے بعد بزداربھی سائیں سرکار کی طرح غائب، گریٹر اقبال پارک سے تاحال پانی نہ نکالا جا سکا

Leave a reply