وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیرداخلہ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیرداخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی نے دورہ بلوچستان کے دوران پرجوش میزبانی پر اظہار تشکر کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور بلوچستان کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا،پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،تربت میں 100 بیڈ کا ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا- دونوں منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے کا چیک حکومت بلوچستان کے سپرد کیا جا چکا ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ موسی خیل میں بنک آف پنجاب، طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں – بلوچستان کے مریضوں کو سرحدی علاقے سے ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے لئے ریسکیو سروس دیں گے-ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے مریض مستفید ہوں گے – بلوچستان سے آنے والے لوگ ہمارے لئے قابل احترام ہیں – ہمیشہ بلوچستان جا کر محبت دیکھی، پنجاب بھی محبتیں نچھاورکررہا ہے –

میر ضیاء اللہ لانگوکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے پنجاب اور بلوچستان کو قریب لانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے – عثمان بزدار نے بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں – وفود کے باہمی تبادلوں سے محبت بڑھ رہی ہے – صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی خدمات قابل تحسین ہیں –

Leave a reply