وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک سے تعاون کی اپیل

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے.

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر فار پاکستان نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیئر مین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک تھے

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے ساتھ پارٹنر شپ کو اہمیت دیتے ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ آبپاشی کے پروجیکٹس کیے ؛ کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹریٹیجی پروجیکٹس شروع ہوگیا ہے ؛ کراچی میں اگست کی بارشوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ؛ اوسطاً 200 ایم ایم بارشی ہوئی ہے ؛

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں نے شہر کے انفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچایا؛ کراچی کے علاوہ میرپورخاص ، بدین ، سانگھڑ اور عمر کوٹ میں بھی بارشوں نے تباہی مچاہی ہے؛زراعت تباہ ہوگئی ہے ؛ ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک سندھ حکومت کے ساتھ انفرااسٹرکچر کی تعمیر ِ نو میں تعاون کرے؛دیہی علاقوں میں بھی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے مدد کرے ؛

وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کو کراچی کی اربن پراپرٹی سروے کرنے کے لیے درخواست کی؛ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کہا کہ کراچی کو فوری بریگیڈ سروس اور ایمبولینس سروس کی ضرورت ہے ؛وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک تعاون کرے؛

ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی

Leave a reply