فلسطین پر جاری مظالم: سی این این اورمغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے شہریار منور

0
30

پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور اسرائیل کے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربریت کے معاملے پر امریکا سمیت مغربی میڈیا پر برس پڑے۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار شہریار منور کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف امریکا اور مغربی میڈیا پربرہمی کا اظہار کیا گیا-

شہریار منور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ سی این این اور مغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے، عمومی طور پر مغرب اور بالخصوص امریکا کو اس مشکل وقت میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

اداکار نے لکھاکہ کیا مظلوموں کو آزاد کرنے کا دعویدار یہ وہی امریکا ہے جس نے کوریا، ویتنام، لیبیا اور شام پر غیر قانونی حملے کیے۔

شہریا ر منور نے اپنی اسٹوری میں مزید کہا کہ میرا دل اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خون کے آنسو رو رہا ہے، ناانصافی اور ظلم وبربریت سے افسردہ ہوں، ریاستی دہشتگردی سے افسردہ ہوں، اسرائیل سے افسردہ ہوں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔

Leave a reply