ٹھٹھہ میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل، 8مزدور وں کی لاشیں نکال لی گئیں

0
32

ٹھٹھہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں 2 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں کوئلے کی کان میں 12 فٹ بارش کا پانی موجود ہے اور نکاسی کی کوشش جاری ہے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان سے44 گھنٹے بعد 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 2 مزدوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بنی گالہ ،عمران خان کے گھر کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی

جھمپیر میں کوئلے کی کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10 مزدور پھنس گئےتھے جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔ موسم کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ٹانک میں سیلابی ریلے میں پھنسے 34افراد کو بچالیا گیا جب کہ ایک شخص تاحال لاپتا ہےاس کے علاوہ مانسہرہ میں جل کھڈ کے مقام پر 36 گھنٹوں سے بند ایم این جے روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ہی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ 3 روز میں صرف بلوچستان میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل

Leave a reply