کوک اسٹوڈیو کے خصوصی سیزن 2020 کی چوتھی اور آخری قسط میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کا گانا ” ساری دنیا” بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں بھی پہلی تینوں قسطوں کی طرح تین گانے ریلیز کردیے گئے پچیس دسمبر کو ریلیز کی جانے والی اس آخری قسط میں بھی 3 ہی گانے ہیں جن میں بوہیمیا کے ساری دنیا کے علاوہ صوفی گلوکارہ صنم ماروی کا ”انبھول” اوراعزاز سہیل کا گانا ”میگھ” شامل ہے۔
تاہم مقبولیت کے لحاظ سے بوہیمیا نے باقی دونوں گلوکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
اس گانے کے بول معروف ریپیرنے عاصم رضا کے ساتھ مل کرلکھے ہیں جو ان کے کیریئرمیں کی جانے والی جدوجہد کو بیان کرتا ہے۔اپنے مخصوص پنجابی انداز میں بوہیمیا نے شائقین کے دلوں کو چھولیا، یو ٹیوب پر اب تک اس گانے کو 13 لاکھ 13 ہزار سے زائد بار سنا جاچکا ہے۔
خصوصی سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزازسہیل ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی ، زارا مدنی ، سحر گل خان ، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اورشہروز حسین شامل ہیں ۔
کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو رواں برس گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔
کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔
کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا
دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جبکہ گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا
اس سے قبل پروڈیوسر روحیل حیات نے بتایا تھا کہ یہ کوک اسٹوڈیو سیزن 13 نہیں ہوگا بلکہ رواں سال خصوصی سیزن جاری کیا جارہا ہے جسے کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا نام دیا گیا ہے۔خصوصی سیزن گزشتہ سیزنز کی نسبت مختصرتھا جس میں 12 گانے پیش کئےگئے ۔