اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میںنے بہت چھوٹی عمر میں ہی اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا تھا ابو کے انتقال کے بعد تمام تر ذمہ داریاں مجھ پر آن پڑی تھیں ، بچپن میں ہمارے گھر کے ھالات بہت خراب تھے ، ہمارے پاس پیسے نہیںہوتے تھے ہم نے بہت مشکلات دیکھیں ، لیکن اب ہمارے حالات اچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا بچپن لاہور میں گزرا یہاں میںنے این سی اے سے پڑھائی مکمل کی. عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے نیگیٹیو لوگ نہیںپسند جن سے ایسی وائبز آئیں میں ان سے دور بھاگتی ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ اچھی ٹیم کے ساتھ کام کروں لیکن ڈرامے کے درمیان میں سیٹ پر نیگیٹیو لوگوں سے واسطہ پڑے تو پھر برداشت کرنا پڑتا ہے اپنا دھیان مختلف چیزوں میں لگانا پڑتا ہے
پازیٹیو رہنا پڑتا ہے، میںعموما ایسے لوگ سیٹ پر تلاش کر لیتی ہوںجن سے آپ ڈسکس کر سکیں آئیڈیاز کے بارے میں ، کام کے بارے میں، میںلوگوں سے لوگوںکی باتیں نہیںکرتی. مجھے ایسا کرنا اچھا نہیںلگتا. عائشہ عمر نے کہا کہ بلبلے میں کام کرنا ہر حوالے سے یادگار ہے اس سیٹ پر ہم فیملی کی طرح رہتے تھے سین ڈسکس کرتے تھے بہت انجوائے کیا اس سیٹ پر کام کرنے کو.