مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اجتماعی افطاراوراعتکاف پرپابندی رہےگی: ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس

0
41

ریاض:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھاکہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہناتھاکہ اس سال مقدس مساجد کے لیے رمضان پروگرام کورونا وبا سے بچاؤ کے اصول پر تیار کیا گیا ہے اور زائرین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور ویکسین لگوائیں جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اورعمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں گے۔

خیال رہے مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ نے مقدس مساجد کے لیے رمضان آپریشنل پروگرامز 1442 سے متعلق تفصیلات کا اعلان سالانہ ورچول میڈیا کانفرنس کے دوران کیا ،

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہناتھا کہ اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی جاری رہے گی، مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے اور مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔

امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا مزید کہناتھا کہ مسجد الحرام کے مترجمین زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کریں گے اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کریں گے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ زائرین حرم کے لیے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے انفرادی افطار پیکٹ فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے جبکہ مسجد نبوی اس کے اندرونی و بیرونی صحنوں اوردالانوں میں کہیں بھی زائرین اور نمازیوں کو سحری پیکٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امام کعبہ نے بتایا کہ معذوروں کے لیے خصوصی ‘مصلے’ ہوں گے جہاں وہ نماز ادا کرسکیں گے جبکہ مکہ مکرمہ کے مشرقی صحن میں طہارت خانے بھی معذوروں کے لیے خاص ہوں گے اور اجیاد پل اور باب الملک فہد کے سامنے معذوروں کے لیے طہارت خانوں کا انتظام ہوگا۔

دوسری جانب جمعے کے خطبے اور سوالات کے جواب کے لیے اشاراتی زبان میں ترجمہ کرنے والے بھی مہیا ہونگے۔

واضح رہے کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجتماعی افطار پارٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھولے جائیں گے لیکن تمام ہوٹل بند رہیں گے جبکہ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق نماز تراویح کی ادائیگی کے آدھے گھنٹے بعد ہی مسجد نبوی فوری طور پر بند کردی جائے گی۔

امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں نماز عید کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہےکہ عید کی نماز کی ادائیگی کھلے میدان میں کی جائیگی جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Leave a reply