کالج کی طلبا کو ہراساں کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار

0
53

کالج کی طلباء کو ہراساں کرنے والا وین ڈرائیور گرفتارکر لیا گیا

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کی،نجی کالج کا وین ڈرائیور ملزم رمضان گرفتار کر لیا گیا،مسلم ٹاؤن پولیس کو درخواست موصول ہوئی ۔درخواست موصول ہونے ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے فوری گرفتاری کی ہدایت کی ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نے سیکنڈ ائیر کی طلباء کو ہراساں کیا,چھیڑخانی کی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، طلباء,خواتین اور بچوں کو ہراساں و زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ڈرائیور بچیوں کو کالج لے جاتے وقت جنسی ہراساں کرتا ہے اسکے خلاف کاروائی کی جائے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا

قبل ازیں سکول بیگ میں اسلحہ رکھنے والا طالب علم گرفتار کر لیا گیا،نواں کوٹ پولیس نےکارروائی کی ،نواں کوٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ طالب علم کے پاس پستول ہے 16 سالہ خلیل کے بیگ سے پستول و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

قبل ازیں شیخوپورہ تھانہ فروزوالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا تھانہ فروزوالہ ایس ایچ او عمر شیراز گھمن کی کارروائی منشیات فروش محمد اظہر ولد محمد صدیق کے قبضہ سے 4 کلو 400 گرام افیون اور 500گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

کرکٹ میچوں پر جوا کروانے والے گرفتار کر لئے گئے،ایس ایچ او تھانہ فروزوالہ عمر شیراز گھمن کی کارروائی پی ایس ایل کے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا سلیم ارشد ۔محمد ندیم غلام عباس اور محمد صہیب کو گرفتار کرلیا کمپیوٹر لیپ ٹاپ موبائل نقدی اور دیگر سامان جوا برآمد کرلئے

ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریاں کی گئی ہیں،ایس ایچ او تھانہ فروزوالہ عمر شیراز گھمن کی کارروائی ہوائی فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیاجن سے رپیٹر 1 عدد بندوق 12 بور 1 عدد پسٹل 1 عدد برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا

یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

پسند کی شادی کرنے والے کوہستانی جوڑے کے قاتل گرفتار

Leave a reply